6 اگست 2014 - 12:27
قم میں نائجیریا کے یوم القدس کے شہداء کی یاد میں مجلس ترحیم کا اعلان

نائجیریا کے شہر زاریا میں یوم القدس کے خونی واقع میں شیخ زکزاکی کے تین بیٹوں سمیت ۳۳ شیعوں کی شہادت کے سلسلے میں قم میں ایک مجلس ترحیم کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نائجیریا کے شہر زاریا میں یوم القدس کے خونی واقع میں شیخ زکزاکی کے تین بیٹوں سمیت ۳۳ شیعوں کی شہادت کے سلسلے میں قم میں ایک مجلس ترحیم کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے ذریعے ان شہداء کی یاد کو تازہ کرنے اور اس خونی واقعہ کی مذمت کرنے کی غرض سے قم میں حرم حضرت فاطمہ معصومہ(ع) کے جوار میں واقع مسجد اعظم میں ایک پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے جس میں حجۃ الاسلام و المسلمین ڈٓاکٹر رفیعی خطاب کریں گے۔
زمان: جمعرات، ۷ اگست ۲۰۱۴، بعد از نماز مغربین۔
مکان: قم مسجد اعظم
الداعی:آستانہ حرم مطہر، اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی، جامعۃ المصطفیٰ(ص) العالمیہ۔
علماء، فضلا، اور مومنین کی شرکت شہداء کے اہل خانہ اور دنیا کے مظلوم شیعوں کے لیے تسلی کا سبب ہو گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲